واشنگٹن24؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا کے بمبار اور لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز دونوں کوریائی ریاستوں کی سرحد پر شمالی کوریا کے قریب ترین علاقے میں پرواز کی۔ پینٹاگان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فضاؤں میں پرواز کرنے والے اس مشن کا مقصد دراصل یہ بات واضح کرنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے ’’عاقبت نا اندیشانہ‘‘ رویے کو کس قدر سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کی خاتون ترجمان ڈانا وائٹ کے مطابق 21ویں صدی کے دوران یہ پہلا ایسا موقع تھا کہ امریکی بمبار اور لڑاکا طیاروں نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے کے اس قدر قریب ترین علاقے میں پرواز کی ہے۔